273

افسوسناک خبر۔۔!! 31 سالہ شہزادی انتقال کر گئیں

آسٹریا (نیوز ڈیسک ) آسٹریا کی شہزادی امریکی شہر ہیوسٹرن میں انتقال کر گئیں۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے 31 سالہ شہزادی ماریہ گلٹزائن امریکہ میں انتقال کر گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان کا انتقال دل میں خون کی فراہمی معطل ہونے کے باعث ہوا۔ماریہ گلٹرائن نے بھارتی نژاد شیف روپ سنگھ کے

ساتھ اپریل 2017 میں شادی کی تھی جن کے ساتھ وہ ہیوسٹن میں مقیم تھیں۔شادی کے بعد انہوں نے ماریہ گلٹزائن سے اپنا نام تبدیل کرکے ماریہ سنگھ رکھ لیا تھا اور ان کا دو سالہ بیٹا میکسم بھی ہے۔ماریہ گلٹزائن کے انتقال کے بعد آسٹریا کے اخبار میں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک مضمون بھی جاری کیا گیا۔شہزادی ماریہ اینا اور شہزادہ پیوٹرگلٹرائن کی بیٹی تھی،ان کی تین بہنیں اور دو بھائی تھے۔ان کے بارے میں شائع مضمون میں لکھا گیا ہے کہ ماریہ گلٹرائن ایک بہترین خاتون تھیں جو اپنے بیٹے سے بے حد پیار کرتی تھی اور وہ اس کی آنکھ کا تارا تھا۔ ماریہ گلٹرائن 1988میں یورپی ملک میں پیدا ہوئی تھیں۔پانچ سال کی عمرمیں وہ روس منتقل ہوگئی تھی۔اور اب وہ ہیوسٹن میں انٹیریئر ڈیزائنر کے طور پر کام کر رہی تھی جہاں وہ عارضہ قلب کے باعث انتقال کر گئیں۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں