296

پُرانہ دور لوٹ آیا۔۔!! سالوں بعد پی ٹی وی نے اے آر وائی نیوز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) جو ریکارڈ “میرے پاس تم ہو” نے 9 ماہ میں بنایا، “ارطغرل” نے 3 ہفتوں میں توڑ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی فتوحات پر مبنی ترکی ڈرامہ دیریلیش ارطغرل نے پاکستان میں نشر ہونے سے قبل ہی مقبولیت حاصل کر لی تھی ، تاہم اس نے پاکستان میں مقبولیت کی بلندیوں کو اس وقت چھوا جب پاکستان ٹیلی ویژن نے حکومتی احکامات پر یہ ڈرامہ نشر کرنے کا فیصلہ کیا۔تاہم اب ارطغرل غازی کے نام سے نشر ہونے والے ڈرامہ نے یو ٹیوب پر مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ دونوں ڈراموں کا موازنہ کیا جائے تو میرے پاکستان تم ہو کی پہلی قسط جو کہ آج سے 8 ماہ قبل نشر ہوئی اسے یو ٹیوب پر 14 مئی کی رات تک 2 کروڑ 79 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے۔ تاہم دوسری جانب ارطغرل غازی کی پہلی قسط 25 اپریل کو نشر ہوئی اور 14 مئی کی رات تک یو ٹیوب پر 2 کروڑ 22 لاکھ 62 ہزار بار دیکھا جا چکا ہے، مجموعی قسطوں کو 15 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا۔اعدادوشمار سے معلوم ہوتا ہے کہ ارطغرل کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت نے میرے پاس تم ہو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ارظغرل غازی کی اب تک 20 قسطیں نشر ہو چکی ہیں۔ پاکستان میں ہر کوئی ارطغرل غازی کے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔پاکستان میں ارطغرل غازی کی مقبولیت نے ترکی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، یہ ڈرامہ پاکستان میں اس قدر مقبول ہوا کہ اس نے کامیابی میں میں ڈرامہ بنانے والے ملک کوئی پیچھے چھوڑدیا۔ترکی ریڈیو اور ٹیلی ویڑن کارپوریشن (ٹی آر ٹی) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پہلی رمضان سے روزانہ نشر کیا جانے یہ ڈرامہ ہر گزرتے دن کے ساتھ نیا ریکارڈ بنا رہا ہے۔ اس وقت ڈرامے کے یوٹیوب چینل پر صرف 15 روز میں 15 لاکھ سے زائد سسکرائبرز ہو گئے تھے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اس ڈرامے کی پہلی قسط کو ٹی آر ٹٰی پر5 سالوں میں ایک کروڑ 20 لاکھ بار دیکھا گیا جبکہ پاکستانی یوٹیوب چینل پر پہلی قسط کو صرف تین ہفتوں میں 2 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں