274

کورونا سے لڑنے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز وائرس کے نشانے پر آگئے۔۔۔ اب تک کتنےورکرز میں کورونا کی تصدیق ہوگئی؟ پریشان کُن صورتحال

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے 989 ہیلتھ ورکرزمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ نجی ٹی وہی نیوز کے مطابق ملک میں عام شہریوں کی طرح ہیلتھ ورکرزکی بڑی تعداد بھی کورونا سے متاثرہونے لگی، ملک بھر میں اب تک 989 ہیلتھ ورکرز میں کورونا وائرس

کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 12 ہیلتھ ورکرزجاں بحق ہوچکے ہیں۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹرکی اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرزمیں 517 ڈاکٹرز، 155 نرسز اور317 دیگرہیلتھ ورکرزشامل ہیں۔ اعدادوشمارکے مطابق کورونا سے متاثرہ 223 ہیلتھ ورکرز کیریٹیکل کیئرمیں خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ 766 ہیلتھ ورکرزدیگر جگہوں پر ڈیوٹی دے رہے تھے۔ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 563 ہیلتھ ورکرزہوم آئیسولیشن جبکہ 165 ہیلتھ ورکرزاسپتالوں میں داخل ہے۔ اسپتالوں میں داخل ہیلتھ ورکرز میں سے 163 کی حالت بہتر ہے جبکہ 2 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ این ای اوسی کے مطابق کورونا سے متاثرہ 249 ہیلتھ ورکرز صحتیاب ہوچکے ہیں۔ دوسری طرف کورونا سے اب تک 12 ہیلتھ پروفیشنلز جانبحق ہوچکے ہیں۔ جاں بحق ہیلتھ پروفیشنلز میں سندھ کے 5، گلگت بلتستان کے 2، کے پی کے 3، اسلام آباد اوربلوچستان کے ایک ایک شامل ہیں۔ دوسری جانب پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے 19 ڈاکٹرز کورونا کا شکار ہوگئے۔ اسپتال حکام پمز کی 6 نرسز، 2 سینیٹری ورکرز اور عملے کے مزید 16 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں، پمز کے ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کی ڈاکٹر کی کورونا کے سبب حالت نازک ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق پولی کلینک اسپتال میں 8 ڈاکٹرز اب تک کورونا کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ 11 مختلف شعبوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی کورونا سے متاثر ہیں۔ پولی کلینک اسپتال کے ڈرائیور اور ٹیکنینشن بھی آج کورونا سے متاثر ہوئے۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں