270

بریکنگ نیوز:چین سے ایک اور طیارہ سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا، اس میں کیا کچھ ہے؟ جان کر ہر کوئی پاک چین دوستی پر رشک کرنے لگا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی ای) کا طیارہ چین سے 17 ٹن طبی آلات اور حفاظتی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا طیارہ کورونا وائرس کے پیش نظر طبی آلات و حفاظتی سامان لیکر چین کے دارالحکومت بیجنگ سے اسلام آباد پہنچا۔ ترجمان نے بتایا کہ سامان میں 24 ایکسرے مشینیں اور اس کے پارٹس جبکہ 3 لاکھ 71 ہزار ٹیسٹنگ کِٹس اورمختلف اقسام کے 10 لاکھ ماسک بھی شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق چین سے خریدے گئے سامان کی بذریعہ پی آئی اے پاکستان منتقلی کا سلسلہ جاری ہے اور یہ اسلام آباد لائے گئے سامان کی یہ چھٹی کھیپ ہے۔اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین سے ایک اور خصوصی طیارہ طبی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ چین سے آنے والے طیارے میں 17 ٹن طبی آلات اور حفاظتی سامان آیا ہے۔ اس میں 24 ایکسرے مشینیں اور ان کے پارٹس اور ٹیسٹنگ کیلئے 3 لاکھ 71 ہزار وی ٹی ایم بھی لائے گئے ہیں۔ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ چین سے تقریباً 10 لاکھ ماسک بھی اسلام آباد لائے گئے ہیں، چین سے خریدے گئے سامان کی چھٹی کھیپ اسلام آباد پہنچی ہے۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں