290

بارشیں ہی بارشیں ۔۔!! آئندہ 24 گھنٹوں میں پاکستان کے کن علاقوں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب کشمیر کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش سے موسم خ

وشگوار ہو گیا سب سے زیادہ بارش دیرمیں 8، پاراچنار4،کالام 3، چترال ، مالم جبہ 2، راولاکوٹ 7،پنجاب ، مری میں 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ زیادی سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد46 میں ، جیکب آباد اور چھور میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہیگا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان، کشمیر،اسلام آباد ا ورخطۂ پوٹھوہار میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ منگل کے روزملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی بلو چستان، خیبر پختونخوا, گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بدھ کے روزشمال مشرقی بلو چستان،اسلام آباد، خیبر پختونخوا، بالائی سندھ ، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جمعرات کے روز شمال مشرقی بلو چستان،اسلام آباد، خیبر پختونخوا، بالائی سندھ ، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جمعہ کے روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہیگا۔ تاہم زیریں پنجاب، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہیگا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں