303

اسے کہتے ہیں جیسے کو تیسا۔!! بھارت میں لاک ڈاؤن سے پاکستان کو زبردست مالی فائدہ مل گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسے کہتے ہیں جیسے کو تیسا۔!! بھارت میں لاک ڈاؤن سے پاکستان کو زبردست مالی فائدہ مل گیا ۔ بھارت میں لاک ڈاؤن کرونا وائرس کے تدارک کیلئے کتنا موثر ثابت ہوا یہ بات تو الگ ہے لیکن اس لاک ڈاؤن کے پاکستان پر مثبت اثرات دیکھنے میں آرہے ہیں کیونکہ اس طرح مشرق وسطی میں پاکستانی چاول کی برآمد میں اضافہ ہورہاہے عرب نیوز کے مطابق ، بھارت نے کرونا وائرس پھیلنے کے باعث سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے بعد مشرق وسطی میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ چاول برآمد کنند گان کے مطابق ، اپریل 2020 میں پاکستانی چاول کی برآمد میں تقریبا 59 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ایک انٹرویو میں ،چاول برآمد کنندگان کی انجمن پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین محمد رضا نے کہا ، “مشرق وسطی بھارتی باسمتی چاول کی مرکزی منڈی ہے۔ جب نئی دہلی نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تو تمام آرڈرز پاکستان کو دیئے گئے۔ اعداد و شمار کے مطابق ، اپریل 2020 میں مشرق وسطی میں پاکستان کی چاول کی برآمدات 59 فیصد اضافے سے 420 ملین ڈالر ہوگئی۔ متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب ، قطر ، بحرین اور دیگر علاقائی ممالک بھی پاکستانی چاول برآمد کرتے ہیں۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں