304

بریکنگ نیوز: پاک فوج پر رات گئے دہشتگردوں کا حملہ۔۔۔۔ انتہائی بڑے جانی نقصان کی اطلاعات موصول

کیچ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے ایک افسر سمیت 6 فوجی اہلکار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں معمول کی پٹرولنگ سے واپسی پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سےحملہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں پاک فوج کا ایک افسر اور 5 جوان شہید ہوگئے جبکہ ایک جوان زخمی ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حافظ آباد کے میجر ندیم عباس بھٹی، میانوالی کے نائیک جمشید، تونسہ شریف کے لانس نائیک تیمور، اٹک کےلانس نائیک خضر حیات، مردان کےسپاہی ساجد اور تونسہ شریف کے سپاہی ندیم شامل ہیں۔ دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے خیسولہ اور دوسالی میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران مقابلے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ ایک کو حراست میں لے لیا گیا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 5 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لانس نائیک عبدالوحید اور سپاہی سکوم داد شامل ہیں۔ لانس نائیک عبدالوحید شہید کی عمر29 سال اور تعلق مظفرآباد کے علاقے راج کنڈی سے تھا، لانس نائیک عبدالوحید کے لواحقین میں زوجہ، 3 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ سپاہی سکوم داد شہید کی عمر33 سال اور تعلق چھانگلہ گلی ایبٹ آباد سے ہے، سپاہی سکوم داد کے اہلخانہ میں زوجہ، ایک بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے کی سرچنگ کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں