304

یہ ہے کپتان کا نیا پاکستان!!! آج دوپہر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا بھیس بدل کر کس جگہ کا دورہ کرنے پہنچ گئیں؟ دیکھ کر سب لوگ ہی حیران و پریشان رہ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے جمعہ کواسلام آباد امام بری میں احساس ایمرجنسی کیش مرکز کا اچانک دورہ کیا ۔ڈاکٹرثانیہ نشتر نے ایک عام صارف کا بھیس بدل کر لوگوں کو ایمرجنسی کیش کی وصولی کے دوران پیش آنے والے مسائل سے آگاہی حاصل کی ۔ انہوں نے مرکز پر کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ سنٹر میں موجود مستحق خواتین اور مرد حضرات سے گفتگو کی۔ کورونا سے بچاؤ کے خصوصی حفاظتی اقدامات دیکھے جن میں سنٹرز کو ڈس انفیکٹ کرنا، سماجی فاصلہ قائم رکھنا اور ہاتھوں کو سینیٹائز کرنا شامل ہیں۔ اس موقع پہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ صارفین کی سہولت کیلئے نادرا کے دفاتر 4 مئی سے کھول دیئے گئے ہیں۔ احساس ایمرجنسی کیش صارفین کیلیے 24 گھنٹے میں انگوٹھوں کے نشانات کی بائیو میٹرک تصدیق اور اموات کے اندراج کے مسائل حل کرنے کا انتظام کیا گیا ہے ۔ اموات کے اندراج کیلئی50 روپے کی فیس بھی معاف کر دی گئی ہے۔ جن افراد کو8171 سے یہ ایس ایم ایس پیغام موصول ہوا ہے کہ ان کے کوائف کی جانچ پڑتال ابھی جا ری ہے ان کو رواں ہفتے میں ہی اہلیت کے حتمی پیغامات بھیج دیئے جائیں گے۔ جن افراد کے شناختی کارڈ کی مدت المیعاد ختم ہوچکی ہے وہ اہلیت کے مطابق احساس ایمرجنسی کی امدادی رقم ادائیگی مرکز پر اپنا پرانا شناختی کارڈ دکھا کر وصول کر سکتے ہیں۔ صارفین کی سہولت کیلئے یکم ستمبر کے بعد کی مدت المعیاد کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

Source : HassanNissar

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں