302

بریکنگ نیوز: حکومت کا بُرا وقت شروع۔!! تحریک انصاف کے دورِ اقتدار میں ایک اور استعفے کی خبر نے کپتان کو جھٹکا دے دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے پالیسی بورڈ کے چیئرمین خالد مرزا مستعفی ہوگئے ہیں ، ذرائع کے مطابق خالد مرزا نے اپنےعہدے سے استعفیٰ دے دیاہےتاہم وہ ایس ای سی پی پالیسی بورڈ کے ممبر برقرار رہیں گے ، ذرائع سے معلوم ہوا کہ انہوں نے اپنااستعفیٰ کی وجہ ذاتی وجوہ قراردیا ہے ، تاہم انہوں نے پالیسی بورڈ کے چیئرمین کے لیے عدالت سے حکم امتناع لیا ہوا تھا اس دوران ہی انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ دوسری جانب سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان پالیسی بورڈ کے چیئرمین خالد مرز ا نے چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا، تاہم وہ پالیسی بورڈ کے رکن رہیں گے، ان کی جگہ پاکستان میں ٹیکس اور کارپوریٹ سیکٹر میں اصلاحات کے ماہر مسعود نقوی کو ایس ای سی پی پالیسی بورڈ کا چیئرمین تعینات کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نو ٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائیگا۔ بتایا گیا ہے خالد مرزا اور ایس ای سی پی کی انتظامیہ میں اختیارات کی جنگ جاری تھی بہت سے امور میں ایس ای سی پی نے پالیسی بورڈ سے مشاورت کرنا ضروری نہیں سمجھا اور بہت سے معاملات میں ایس ای سی پی نے ان کی سفارشات کو خاطر میں نہیں لایا، خالد مرزا کو دو ماہ قبل عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کی سمری کابینہ اجلاس میں پہنچ گئی تھی تاہم انہوں نے خود ہی استعفیٰ دیدیا۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں